شامی سٹیک ہولڈرز کا صدر بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کا پلان تیار

Published On 08 December,2024 10:44 am

دمشق: (دنیا نیوز/ ویب ڈیسک) شامی باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی تیزی سے جاری ہے جبکہ شامی فوج دمشق کے مضافات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی سٹیک ہولڈرزنے بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کا پلان تیارکر لیا، مجوزہ پلان کے مطابق بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کےبعد عبوری حکومت تشکیل دی جائیگی، عبوری حکومت 9 ماہ کے اندر صدارتی و پارلیمانی انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ شامی صدر بشارالاسد دمشق میں نہیں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق شامی صدارتی محل نے کہا ہےکہ صدر ملک میں ہی ہیں تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی صدر دمشق میں کسی بھی ایسے مقام پر نہیں ہیں جہاں ان کے ہونے کی توقع ہو۔