ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے جدید ہائپر سونک اور اورشینک میزائل کو بیلا روس میں لگانے کا اعلان کر دیا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کہتے ہیں روس اپنے اتحادیوں کو اور شینک میزائل فراہم کرے گا، جدید اورشینک میزائل کیا کچھ کر سکتے ہیں شاید دنیا کو اندازہ نہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف بولے ہائپر سونک، اورشینک میزائل امریکا کیلئے پیغام ہیں، امریکا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور فوجی مدد کرتا ہے، روس اور امریکا میں حالات جنگ والے نہیں ہیں۔