حما: (دنیانیوز) شام میں باغیوں نے دفاعی شہر حما پر بھی قبضہ کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شامی باغیوں کی حمص کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے، حما پر قبضہ صدر بشارالاسد اور اُن کے اتحادیوں کیلئے بڑا دھچکا ہے، باغیوں نے گزشتہ ہفتے مرکزی شمالی شہر حلب پر قبضہ کیا تھا۔
شامی وزیر دفاع کا کہنا ہے حما میں جو کچھ ہوا وہ عارضی حکمت عملی ہے، شہر کے مرکز کے باہر فورسز کو دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔