ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ وہ شام کے تنازع پر ایران اور ترکیہ سے رابطے میں ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہاکہ روس ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس شام میں تیزی سے صورتِ حال کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے، اس حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو بتایا کہ یہ تنازع جلد ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے شامی ریاست کے خلاف دہشت گردی کی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی۔