ایکس نے ایرانی سپریم لیڈر کا عبرانی زبان کا اکاؤنٹ معطل کردیا

Published On 28 October,2024 06:42 pm

تہران: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا۔

اسرائیل کی جانب سے جمعے کی شب ایران پر حملوں کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ بنا تھا۔

گزشتہ روز عبران زبانی کے ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے حوالے سے غلط حساب لگایا ہے اور حملہ کرکے غلطی کی ہے، ہم انہیں بتائیں گے کہ ایرانی قوم کا عزم و حوصلہ اور قوت کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اس کے بعد بھی کچھ بیانات جاری کیے گئے جس کے بعد ایکس کی جانب سے ان کے عبرانی زبان کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ایکس پر آیت اللہ خامنہ ای کے عربی، فارسی، انگریزی اور بنگالی سمیت دیگر زبانوں کے فعال اکاؤنٹس موجود ہیں، اس سے قبل میٹا کی جانب سے بھی فیس بک اور انسٹاگرام سے آیت اللہ خامنہ ای کے اکاؤنٹ ہٹائے جاچکے ہیں۔