تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے نہ ہی کم کیا جانا چاہئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا دو دن پہلے کئے گئے صیہونی حکومت کے حملے کے لئے مبالغہ آرائی نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی اسے کم بتانا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے جاں بحق ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جاں بحق ہونے والے فوجیوں نے بغیر کسی خوف کے سرزمین کے دفاع کے لئے کوشش کی۔
خیال رہے اسرائیلی فوج کے ایران پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ چند ریڈارز کو محدود نقصان پہنچا ہے، تاہم ایرانی میڈیا نے ایرانی دفاعی صلاحیت کو اجاگر کیا لیکن براہ راست جواب دینے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔