تہران: (دنیا نیوز ) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر حملے کا متناسب جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت اور حالات میں تل ابیب کو متناسب جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی نے تہران پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پورا حق رکھتا ہے کہ اس جارحیت کا مناسب جواب دے، یہ حملے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی سے الگ نہیں کیے جاسکتے۔