واشنگٹن: (دنیا نیوز)امریکا کے رپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران فوجی طیاروں کے ذریعے سکیورٹی مانگ لی۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، ضروری ہو تو فوج کے طیارے اور بکتر بند گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا کہنا ہے کہ ناکافی سکیورٹی انتظامات کے باعث انتخابی جلسے بدنظمی کی نذر ہو رہے ہیں۔