واشنگٹن: (دنیا نیوز)غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کملا ہیرس کو پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے بارے میں جو میں کہہ رہا ہوں اب وہی باتیں کملا ہیرس کر رہی ہیں، کملا ہیرس کا میکسیکو سرحد کا دورہ کرنا ذہنی پسماندگی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تارکین وطن امریکیوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔