واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر و ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس پر طوفان متاثرین کی رقم چرا کر دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر خرچ کرنے کا ٹرمپ کا الزام بے بنیاد ہے۔
جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ یہ کام خود ٹرمپ نے کیا تھا، سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں ہر ممکن امداد پہنچائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 223 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد لاپتا ہیں۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے طوفان متاثرین کی رقم چرا کر دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر خرچ کردی ہے۔