ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے جوائنٹ فورسز، نیوی اور بری افواج کے سربراہان کو تبدیل کردیا۔
سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں اعلان کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الروئیلی سمیت مسلح افواج کے سربراہان کو تبدیل کردیا گیا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد نے منصب چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان میں بتایا گیا کہ سعودیہ کی فوج کا دوسرا بڑا عہدہ چیف آف جنرل سٹاف، سینئر فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حماد بن عبدالعزیز السلمان سنبھال لیں گے جنہیں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی دی گئی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سلیم بن مطلق العظیمہ نے بھی اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے اور وہ فوجی سروس سے ریٹائر ہوجائیں گے تاہم انہیں رائل کورٹ میں مشیر تعینات کردیا جائے گا، سعودی بحریہ کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ بن صالح الغفیلی کو ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف تعینات کردیا گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بری فوج کے سابق سربراہ وزیر دفاع کے دفتر میں مشیر تعینات کردیے جائیں گے۔