ریاض: (ویب ڈیسک ) ریاض میں ای سپورٹس عالمی چیمپین شپ میں سعودی ٹیم فیلکنز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کے روز منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں سعودی ٹیم "فیلکنز" کو ای سپورٹس ورلڈ کپ کے فاتح ہونے پر ٹرافی دی۔
ریاض میں 8 ہفتے جاری رہنے والی عالمی چیمپین شپ میں شریک ٹیموں نے 21 کھیلوں میں مقابلہ کیا۔
سعودی فیلکنز نے 5665 پوائنٹ اکٹھا کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ دوسرے نمبر پر ہالینڈ کی لیکوئڈ ٹیم رہی جس نے 2545 پوائنٹ حاصل کیے۔
سوئٹزرلینڈ کی بی ڈی ایس ٹیم نے 2000 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔