نیویارک: (دنیا نیوز) سلامتی کونسل میں روس کی فلسطین اور اسرائیل کی جنگ بندی کی قرارداد 4 ووٹوں سے مسترد کردی گئی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کو بند کرنے کیلئے سیز فائر کی قرار داد پیش کی، روس 15 رکنی باڈی میں 9 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
قرار داد کے حق میں روس نے 5 ووٹ حاصل کیے جن میں چین، گیبون، موزمبیق، روس، اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ فرانس، جاپان، برطانیہ، اور امریکا نے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔
روسی قرار داد پر سلامتی کونسل کے 6 اراکین نے ووٹ دینے سے انکار کیا جن میں البانیہ، برازیل، ایکواڈور، گھانا، مالٹا، اور سوئٹزر لینڈ شامل ہیں۔