ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطین ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے ملاقات کی اور غزہ میں ہونے والی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے امریکا کا نام لیے بغیر اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس جھڑپ میں کوئی غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا ہے جس پر روس نے جنگ کے طویل ہوجانے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا سب سے زیادہ قابل اعتماد حل ہے، صرف جنگ سے سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔