واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی امور خزانہ نے یوکرین کے خلاف جنگ کی پاداش میں روس پر 100 کے قریب نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی امور خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول مرکز نے جنگ کے دوران روس کی طرف سے یوکرین ک استعداد کو کمزور بنانے والے روسی امرا اور روسی صنعتی،مالیاتی اداروں اور ٹیکنولوجیک مصنوعات کے تاجروں کو پابندیوں کے تابع کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ 100کے قریب پابندیاں لگائی جائیں گی جبکہ امریکی امور خارجہ نےنے 70 سے زائد افراد کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ، یوکرین جنگ سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے علاوہ فوجی سازو سامان تیار کرتے ہوئے اس جنگ کو ہوا دینے والے روسی اداروں کو پابندیوں کے زمرے میں لیا گیا ہے ۔
قبل ازیں امریکا نے روس کی جانب سے سفارتکاروں کی بے دخلی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس کا ہمارے دو سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غیر قانو نی ہے اور امریکا کی طرف سے اس کا جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز روسی حکام نے دوامریکی سفارتکاروں کو 7 دنوں کے اندر روسی سرزمین سے نکل جانے کا کہا تھا ۔