روسی صدر نےکم جونگ ان کی شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی

Published On 14 September,2023 08:40 am

ماسکو:(ویب ڈیسک ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے  ملاقات روسی سپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو سپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :دورے کا مقصد روس اور شمالی کوریا کے سٹریٹجک تعلقات کا فروغ ہے : کم جونگ ان

 شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدرپیوٹن کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، روس اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیےجنگ میں اترا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔