کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات پر نظر رکھیں گے، امریکی دفتر خارجہ

Published On 12 September,2023 03:06 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دورہ روس پر امریکی محکمہ خارجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات پر نظر رکھیں گے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جون سے ملاقات کے نتائج کی بغور نگرانی کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شمالی کوریا نے یوکرین جنگ کیلئے روس کو ہتھیار فراہم کیے تو امریکا دونوں ممالک پر نئی پابندیاں لگانے سے گریز نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی یہ دعویٰ کر چکا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی ملاقات میں جنگی ہتھیاروں کا معاہد ہوگا۔