ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی صدر زیلنسکی کے امن فارمولے پر اقوام متحدہ کی آن لائن ملاقاتوں کو تسلیم نہیں کرتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر واضح کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کسی یک طرفہ فیصلے کو قبول نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ یوکرینی صدر نے فروری 2022ء سے جاری طویل جنگ کو ختم کرنے کیلئے 10 نکاتی امن فارمولا پیش کیا ہے جس میں تمام روسی فوجیوں کا انخلا اور یوکرین کے تمام علاقوں کو اس کے کنٹرول میں واپس کرنا شامل ہے