روس نے کریمیا پر حملہ ناکام بنا دیا، یوکرین کے 42 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

Published On 25 August,2023 09:46 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی ائیر ڈیفنس نے یوکرین کی جانب سے کریمیا پر مارے جانے والے 42 ڈرونز کو مار گرایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین پر مسلسل ڈرون حملوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جانب سے کریمیا پر آج صبح سویرے ڈرون حملے کیے گئے جن میں سے 42 ڈرونز کو ائیر ڈیفنس نے کریمیا پر ہی مار گرایا جب کہ ایک میزائل حملہ کالوگا کے علاقے میں کیا گیا اسے بھی ناکارہ بنادیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ 9 ڈرونز کو فضائی دفاعی فورسز نے تباہ کیا جب کہ 33 کو الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے مارا گیا جو اپنے اہداف تک پہنچے سے پہلے ہی کریمیا پر گر کر تباہ ہو گئے۔

اس موقع پر کریمیا کے گورنر نے ٹیلی گرام میسج پر بتایا کہ سیواسٹوپول کے مضافات اور خرسون میں بھی متعدد ڈرونز کو تباہ کیا گیا ہے۔