واشنگٹن: (دنیا نیوز) روس کے باغی گروپ ویگنر کے سربراہ کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کے بعد امریکا کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کی موت کی تصدیق ہونا باقی ہے، یوگینی پریگوزین کی موت کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس: طیارہ حادثے میں ویگنرگروپ کے سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک
دوسری جانب ایک چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین جس طیارے میں سوار تھے اسے روسی وزارت دفاع نے تفیر کے علاقے میں مار گرایا ہے، مسافروں کی فہرست میں ویگنر چیف کا نام بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا
قبل ازیں روسی نشریاتی ادارے کی خبر سامنے آئی تھی کہ دارالحکومت ماسکو کے قریب طیارے کے حادثے میں روسی باغی گروپ ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ جا رہا تھا۔