کیف: (دنیا نیوز) روس کے یوکرین پر حملوں میں تیزی آنے لگے، تعلیمی اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یوکرینی صدر نے پیوٹن پر گائیڈڈ بم سے حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی یوکرین کے مشرقی علاقے میں جنگ جاری ہے، خار کیو کے علاقے میں خون عطیہ کرنے کے مراکز کو گائیڈڈ بم سے نشانہ بنایا ہے، جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دوسرے مشرقی علاقے ڈونٹیسک میں یونیورسٹی کی عمارت کو تباہ کر دیا گیا، یوکرین کا دعویٰ ہے کہ حملے میں کلسٹر بم استعمال ہوئے ہیں۔