ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے فوجی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مغرب کی جانب سے جامع امداد مہیّا ہونے کے باوجود یوکرین کی مسلح افواج نتائج حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جھڑپوں اور لڑائی کے ابتدائی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ یوکرین کے فوجی وسائل تقریباً ختم ہو چکے ہیں، مغربی ہتھیاروں کے بارے میں کچھ بھی انوکھا نہیں ہے اور یہ کہ وہ میدان جنگ میں روسی ہتھیاروں سےغیر محفوظ نہیں ہیں۔
یوکرین نے جون میں اپنے طویل عرصے سے متوقع جوابی حملے کا آغاز کیا تھا ، لیکن اس نے سخت لڑائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس کی مسلح افواج سخت مضبوط روسی پوزیشنوں کو توڑنے کے لیے جدوجہد کررہی ہیں۔