واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز سے ایف 16 لڑاکا طیارے روس کے خلاف دفاع کے لیے یوکرین بھیجنے کی منظوری دے دی۔
امریکی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ امریکہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جونہی پائلٹس کی تربیت مکمل کر لی جائے گی، امریکہ ایف 16طیارے یوکرین کو فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لے گا۔
اپنے وعدے کے مطابق پائلٹس کی تربیت مکمل ہوتے ہی امریکہ نے درخواست منظوری کر لی ہے، رپورٹ کے مطابق ڈنمارک اور نیدرلینڈز نے حال ہی میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کو روسی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی ساختہ ایف 16طیاروں کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ڈنمارک میں ہی یوکرین کے پائلٹس کو ایف 16لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دی جا رہی ہے اور پائلٹس کا ایک بیچ تربیت مکمل کر چکا ہے، ڈنمارک کے وزیردفاع ٹرولس پولسن نے کہا ہے کہ قوم 2024ءکے آغاز میں ان پائلٹس کو دی گئی تربیت کے نتائج دیکھے گی۔