سینٹ پیٹرز برگ: (دنیا نیوز) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں روس افریقہ سربراہی اجلاس ہوا، افریقی رہنماؤں نے یوکرین جنگ اور اناج کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
افریقی یونین کے چیئرمین نے کہا کہ یوکرین سے امن مذاکرات کئے جائیں، توانائی اور اناج کی فراہمی میں رکاوٹیں فوری طور پر ختم ہونی چاہئیں، اناج کے معاہدے کو دنیا کے تمام لوگوں کے فائدے کے لئے بحال کیا جائے۔
روسی صدر پیوٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ افریقی رہنماؤں کی تجویز کا احترام کرتے ہیں اور بغور مطالعہ کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روس سمجھوتہ کے ذریعے بحرانوں کے پرامن حل کو اہمیت دیتا ہے۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس ریاستوں کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، مغربی مداخلت کی وجہ سے یوکرین میں فوجی آپریشن پر مجبور ہوئے۔