تریپولی : (ویب ڈیسک ) لیبیا کی عدالت میں انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث تین افراد کو سزا سنادی گئی ہے۔
عدالت نے انسانی سمگلنگ کے ایک مجرم کو عمر قید جبکہ دو کو 20، 20 سال قید کی سزاسنائی۔
اس حوالے سے مجرموں کی شناخت اور قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم انسانی سمگلنگ کے کیس میں پہلی بار لیبیا میں کسی کو سزا سنائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ جنگ زدہ لیبیا میں تارکین وطن سے بدسلوکی پر تنقید ہوتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 جون بروز بدھ کو لیبا سے تارکین وطن کو لے کر روانہ ہونے والی ماہی گیر کشتی یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی ۔
کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے، کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 400 کے قریب بتائی گئی تھی۔
کشتی ڈوبنےکے بعد 104 افراد کو بچالیاگیاتھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے ہے۔