کراچی: (دنیا نیوز) پولیس موبائل کے ذریعے کوکنگ آئل لوٹنے والا گروہ پکڑا گیا، سی ٹی ڈی انسپکٹر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سےملزمان کوکنگ آئل لوٹنےکی وارداتیں کرتےتھے، گزشتہ روزچاند مارکیٹ میں پولیس موبائل نے پک اپ چھینی، پولیس موبائل میں 6مسلح پولیس اہلکارموجود تھے۔
پک اپ میں ٹریکرکی مدد سے گارڈن کےعلاقے میں کارروائی کی گئی، دکان کے باہر پک اپ مال سمیت موجود تھی، پولیس پارٹی نے4 ملزمان عثمان،عبدالواحد،واصف اورسعد کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پولیس کی کارروائی ، سٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان گرفتار
ملزم سعد نے بھاگنے والے شخص کا نام ارسلان بتایا اور کہا کہ ارسلان نےمیرارابطہ ظفراقبال نامی انسپیکٹرسے بھی کرایا تھا، ظفراقبال نے گارنٹی دی تھی کہ مارکیٹ سےسستا آپ کو فروخت کررہے ہیں۔
انسپکٹر ظفر اقبال نے بتایا تیل اورگھی چوری کی ہیں، مفرور ملزم ارسلان ظفراقبال کا گن مین اور سالا بھی ہے، گینگ مین دیگر سی ٹی ڈی اہلکار بھی ملوث ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے سی ٹی ڈی انسپکٹر ظفر اقبال کو بھی گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد قتل، ویڈیو وائرل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پک اپ کے ساتھ موبائل لگا کرکولنگ آئل اپنی موبائل میں منتقل کرلیتے تھے، اور گودام میں خالی کرتے تھے، جب کہ کوکنگ آئل شفٹ کرنے کے دوران پک اپ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر چھوڑ دیتے تھے، اس گروہ میں گودام کا ملازم بھی شامل ہے۔