پشاور: (دنیا نیوز) جرگہ کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 مخالفین کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقعہ دیر کالونی غفور آباد میں پیش آیا جہاں پلاٹ کے تنازعہ پر فریقین کے مابین جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران ایک فریق کی جانب سے فائرنگ کردی۔
جاں بحق ہونیوالوں میں وحید، نثار، رفاقت اور شکیل شامل، دو افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
رحمان بابا پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری کردی۔