منچن آباد : 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، 3 افراد زخمی

Published On 10 February,2023 04:06 am

منچن آباد : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاول نگر کی تحصیل منچن آباد میں 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ منچن آباد کے علاقے منصور دیوا روڈ پر پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔