سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد سیاسی بحران بھی عروج پر پہنچ گیا

Published On 11 April,2022 12:25 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے بعد سیاسی بحران بھی عروج پر پہنچ گیا۔

خراب ملکی صورتحال پر عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے صدر راجا پکسے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

رواں ہفتے سری لنکن صدر کی تمام کابینہ نے استعفٰی دے دیا تھا جبکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں نے بھی متحدہ حکومت تشکیل دینے سے معذرت کرلی تھی۔