کولمبو:(دنیا نیوز) معاشی بحران کے بعد سری لنکن روپیہ بدترین گراوٹ کے بعد ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرنسی دنیا کی بد ترین کاردگی والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔
سری لنکا میں ڈالر 5 سری لنکن روپے تک گر گیا، سری لنکا کا روپیہ 300 روپے فی امریکی ڈالر پر تھا جبکہ رواں سال سے سری لنکا کی کرنسی کی قدر میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔