دبئی:(دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان بنگلور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیا ن دوسرے ٹیسٹ میچ میں سپنرز نے 26 وکٹیں حاصل کیں، آئی سی سی کے میچ ریفری نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کھیل کے پہلے دن ہی پچ نے سپنرز کو بہت زیادہ مدد فراہم کی، یہ بلے اور گیند کے درمیان یکساں مقابلہ نہیں تھا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق وکٹ کو معیار سے کم قرار دیتے ہوئے بنگلورکے چنا سوامی سٹیدیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔