ریاض:(دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں سے سعودی عرب کی چاندی ہوگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی کمپنی ارامکو کے شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، کمپنی کے شیئرز کی قیمت 11 اعشاریہ 4 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب مغربی ممالک کی جانب سے روس پر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور یورپی یونین نے روس کے 7 بینکوں کو سوئفٹ بینکنگ نیٹ ورک سے نکال دیا ہے جن میں روس کا دوسرا بڑا بینک "وی ٹی بی بینک " بھی شامل ہے، ماسکو سے تیل اور گیس کی خریداری کے لئے یورپی یونین نے روس کے دوبینکوں کو سوئفٹ سسٹم میں برقرار رکھا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے یوکرینی شہریوں کے لئے ویزہ فری انٹری ختم کردی ہے جس کے بعد یواے ای آنے کے خواہشمند یوکرینی شہریوں کو پہلے ویزہ لینا ہوگا۔