کراچی: (دنیا نیوز) روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہوئی جہاں 417 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 417 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 386 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈہوا۔
روس یوکرین جنگ کے اثرات دنیا بھر میں دیکھے جار ہے ہیں، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ ایک فیصد جبکہ جاپانی سٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 85 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ چین کی سٹاک مارکیٹ میں اعشاریہ 41 فیصد کمی، بھارتی سٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 31 فیصد جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اعشاریہ 91 فیصد کمی ہوئی ہے۔