ٹورنٹو: (دنیا نیوز) انتخابی مہم کے دوران کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر مظاہرین نے پتھراؤ کر دیا۔
کینیڈین شہر لندن میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد اپنی بس میں سوار ہو رہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
Here s the video of stones being thrown towards the Prime Minister while he was leaving his campaign stop in London, Ontario this evening pic.twitter.com/MNOVHIKMiY
— Sarah Sears (@iamSas) September 6, 2021
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے قبل از وقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا ، 20 ستمبر کو کینیڈا میں نئے انتخابات ہو رہے ہیں۔