کینیڈا میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم، 30 سے زائد عمارتیں تباہ، متعدد افراد زخمی

Published On 16 July,2021 11:19 am

اونٹاریو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں طوفان نے تباہی مچا دی، 30 سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں، سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق 82 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے مرکزی صوبے اونٹاریو میں معمولات ِ زندگی درہم برہم کر دیئے، سیکڑوں گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، متاثرہ علاقوں میں حکومت نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔