ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، چاقو بردار شخص نے دو مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں چاقو بردارشخص نے 2 مسلم خواتین کو دھکے دیئے، ان پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے حملہ آور کا حلیہ بتاتے ہوئے اسے گرفتار کرنے میں عوام سے مدد کی اپیل کردی۔
Not only am I heartbroken I am infuriated. I can say that this is completely unacceptable and it obviously is, but everyone needs to say it. #stalbert needs to be a safe place for all.
— Cathy Heron (She/Her) (@CathyHeron) June 24, 2021
Hate laws in Canada need to be stronger.
The roar of outrage needs to be loud. pic.twitter.com/bipdC5tK56
شہر کی خاتون میئر کیتھی ہیرن نے کہا کہ اس طرح کے واقعات قطعی طور پر قابل قبول نہیں، کینیڈا میں نفرت پھیلانے کے خلاف قوانین مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔