صدر جوبائیدن نے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

Published On 06 August,2021 01:15 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیدن نے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

صدر جوبائیڈن نے 2030 تک امریکا میں 50 فیصد الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔ منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر اور کارساز کمپنیوں کی مالی معاونت شامل ہے۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ دنیا کی طرح اب امریکا بھی ماحول دوست گاڑیاں بنانے میں آگے بڑھے گا، اس موقع پر صدر بائیڈن نے خود بھی الیکٹرک گاڑی چلائی۔