نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن اسرائیل عرب تعلقات کے حوالے سے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔
ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کی پالیسی کو آگے بڑھا رہی ہے اور عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کے نئے امکان دیکھ رہی ہے۔ صدر بائیڈن اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے عرب ریاستوں کو نہ صرف ترغیب دے رہے ہیں بلکہ موجودہ معاہدوں کو مستحکم کرنے پر بھی زور دے رہے ہیں۔ تاہم امریکی عہدیداروں نے ان مسلم اور عرب ممالک کا نام بتانے سے انکار کیا ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین اسرائیل سے پہلے ہی سفارتی تعلقات استوار کرچکے ہیں۔