دمشق: (دنیا نیوز) شام سے اسرائیل کی جوہری تنصیبات پر میزائل حملہ کیا گیا، راکٹ تنصیبات سے صرف 30کلومیٹر دور پھٹا، جواب میں صہیونی فضائیہ نے شام پر متعدد میزائل داغے، فضائی دفاعی سسٹم نے بیشتر اسرائیلی کاراکٹ تباہ کئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام سے اسرائیلی جوہری ریکٹر پر میزائل حملہ کیا گیا، میزائل صہیونی شہر ڈیمونا میں واقع جوہری تنصیبات سے 30 کلومیٹر دور پھٹا، دھماکے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صہیونی شہری ڈر کے مارے میدانوں کی طرف دوڑ گئے۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
صہیونی فوج کے ترجمان کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے راکٹ کے ذریعہ نشانہ بنایا، جو ہدف سے دو دو سوکلومیٹر دور جوہری تنصیبات کے قریب گر گیا۔
واقعہ کے بعد اسرائیل نے شام پر فضائی حملہ کیا، متعدد میزائل داغے، اکثر میزائل شام کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردئے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں کے پیچھے ایران ہے جس نے نطنز جوہری گھر میں ہونے والے مبینہ اسرائیلی حملے کا بدلہ لیا ہے۔