تہران: (دنیا نیوز) ویانا میں جاری ایران جوہری مذاکرات اگلے ہفتے تک ملتوی کردئے گئے ہیں
مذاکرات کی سربراہی کرنے والے یورپی یونین نے مذاکرات کے التوا کا اعلان کیا ہے، رو س کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اب تک مذاکرا ت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
چینی وفد کا کہناہے کہ جوہری مذاکرات کا سب سے اہم مرحلہ ایران سے امریکی پابندیاں ختم کرنا ہے، ایران نے بھی مذاکرات میں پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔