تہران: (دنیا نیوز) ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی 60فیصد تک بڑھانے کے فیصلے پر بعض یورپی ممالک نے اظہا تشویش کیا ہے۔
برطانیہ ، فرانس، جرمنی نے ایران کے فیصلے پر دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے دوران ایسا اقدام اٹھانا نا مناسب ہے۔
ایران نے نطنز ایٹمی گھر پر حملے کے بعد جوہری افزودگی میں اضافے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ تہران نے اسرائیل پر ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔