برلن: (دنیا نیوز) یورپی یونین کے ہیومن رائٹس کورٹ نے قندوز فضائی حملے کیس میں جرمنی کو تمام الزامات سے بری کردیا۔
2009ء میں جرمن فورسز کے کہنے پر امریکی طیاروں نے افغان شہر قندوز میں دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا تھا جس سے 90 سے زائد عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
یورپی عدالت کا کہنا ہے کہ جرمن فورسز نے یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی۔
اس سے پہلے جرمنی نے متاثرین کو فی کس پانچ ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا جسے افغان حکام نے لینے سے انکار کردیا۔