کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان نے چوکی پر حملہ کر کے دس فوجی ہلاک اور تین زخمی کر دیئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ بلخ میں طالبان 5 اہلکاروں کو یرغمال بنا کر بھی لے گئے، حملہ ضلع چمتل کے علاقے میں فوجی چوکی پر کیا گیا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری طرف صدر اشرف غنی نے طالبان کو رمضان میں جنگی بندی کی پیش کش بھی کی ہے۔