بیجنگ: (ویب ڈیسک) گزشتہ برس لداخ میں بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی کے بعد چینی حکام کی طرف اعتراف کیا گیا ہے کہ وادی گلوان میں جھڑپ کے دوران ہمارے 4 فوجی مارے گئے تھے۔
یاد رہے کہ لداخ میں وادی گلوان پر گزشتہ سال بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم اس وقت چین کی جانب سے اپنی فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا تھا جب کہ حال ہی میں دونوں ممالک نے متنازع سرحدی علاقے سے افواج پیچھے ہٹانے اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کے لیے 5 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لداخ: چینی فوج نے دورانِ جھڑپ کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی مار دیئے، متعدد لاپتہ
چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ چین کی جانب سے بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران اپنی زندگی قربان کرنے والے 4 فوجیوں کے لیے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ فوجیوں کے نام چین ہونگ جن، چین ژانگرونگ، ژاؤ سیوؤان اور وانگ ژوؤران ہیں۔
Four Chinese soldiers, who were sacrificed in last June s border conflict, were posthumously awarded honorary titles and first-class merit citations, Central Military Commission announced Friday. A colonel, who led them and seriously injured, was conferred with honorary title. pic.twitter.com/Io9Wk3pXaU
— People s Daily, China (@PDChina) February 19, 2021
پیپلز ڈیلی چائنا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ گزشتہ سال جون میں بھارتی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی دستے کی کمانڈ کرنے والی کرنل قی فاباؤ شدید زخمی ہوئے تھے انہیں بھی فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔