سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں شہید مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر بھی بھارت کا ظلم رک نا سکا، ضلع بارہمولا میں بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اڑی میں بزرگ شہری سرفراز احمد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، قابض فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی ،قابض فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ شہید مقبول بٹ کی برسی پر پوری وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے۔