بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کرونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 638 تک پہنچ گئی۔
صوبہ ہبئی میں سب سے زیادہ 103 ہلاکتیں ہوئیں، جس کے بعد چین میں اب تک کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سولہ ہوگئی جبکہ 2500 نئے کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42 ہزار 638 ہوگئی ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے ہسپتال کا دورہ کیا اور میڈیکل سٹاف سے بریفنگ لی۔ چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 300 سے بڑھ گئی ہے۔ جاپان میں بحری جہاز پر موجود بیماروں کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 8 افراد برطانیہ میں بھی کرونا وائرس متاثر ہوئے ہیں۔