نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست گوا کے رکن اسمبلی نے گائے کھانے پر شیروں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا
گوا کے نیشنل پارک میں شیرنی اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر بحث کے دوران رکن اسمبلی چرچل الماؤ نے کہا کہ اگر ہمارے ملک میں انسانوں کو گائے کھانے پر سزا دی جاسکتی ہے تو پھر شیروں کو بھی سزا ملنی چاہیے جس شیرنی کو بچوں سمیت ہلاک کرنے کے الزام میں پانچ دیہاتی گرفتار کیے گئے ہیں اس شیرنی نے گرفتار دیہاتیوں کی گائے ہلاک کی تھی، رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ جنگلی حیات کے حوالے سے اگرچہ شیر بہت اہم ہیں، مگر گائے بھی بہت اہم ہے۔