واشنگٹں: (دنیا نیوز) امریکا اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار ہو گیا، فریقین جلد دستخط کرینگے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد امریکا افغانستان میں 5 فوجی اڈے خالی کر دیگا، ان اڈوں سے 5 ہزار امریکی فوجی واپس بلا لیے جائیں گے، طالبان نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تو فوجیوں کا انخلاء رک جائیگا۔
یاد رہے افغانستان میں اس وقت 7 فوجی اڈوں میں 14 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔