لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔ لندن کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں یورپی یونین کے علاقے پر لاگو نہیں ہوتیں۔
لندن کے زیر انتظام جبرالٹر حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کا اطلاق یورپی یونین کے علاقے میں نہیں ہوتا۔
برطانیہ کی جانب سے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو آزاد کرنے کے اعلان کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے تہران کے آئل ٹینکر کو قبضہ میں لینے کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
دوسری طرف پاناما نے گریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے جس کے بعد ایران نے بحری جہاز کو اپنے ملک میں رجسٹر کرکے نیا نام آدریان دریا رکھ دیا ہے۔