واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دیں، اثاثے امریکا میں ہونے کی صورت میں منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔
واشنگٹن اور تہران میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جواد ظریف ایران کے رہبر اعلیٰ کے ایجنڈے کو پھیلاتے ہیں۔
جواد ظریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکا نے اپنے ایجنڈے کیلئے خطرہ تصور کرتے ہوئے ان پر پابندیاں لگائیں۔ ماہرین کے مطابق جواد ظریف ان پابندیوں کے باوجود اقوام متحدہ کا دورہ کرنے نیویارک آ سکتے ہیں۔